صیہونی حکومت کی فوجی امداد کی مخالفت
52 فیصد امریکی یہودیوں نے صیہونی حکومت کی فوجی امداد کی مخالفت کردی
امریکی یہودیوں کے تازہ سروے کے نتائج کے مطابق یہودیوں کی اکثریت نے نتن یاہو اور اس کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے، اس کو فوجی امداد دیئے جانے کی مخالفت کردی ہے۔
اس سروے میں حصہ لینے والے 52 فیصد امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے لئے امریکا کی فوجی امداد روکے جانے کی حمایت کی ہے۔
اس سروے کے مطابق 17 فیصد امریکی یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لئے امریکا کی 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی فوجی مدد بالکل بند ہوجانی چاہئے اور 36 فیصد کا کہنا ہے کہ یہ امداد کم ہونی چاہئے۔
40 فیصد نے امداد جاری رہنے کی حمایت کی اور 8 فیصد نے اس سلسلے میں اپنی رائے ظاہر نہیں کی ہے۔
اس سروے میں 56 فیصد یہودیوں نے کہا ہے کہ نتن یاہو کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے، امریکا میں یہودیت مخالف جذبات بڑھ گئے ہیں۔