آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے ایران کی شرائط کی تکمیل پر زور

1405050614244770437668954

 اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکرڈاکٹر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں کی جاتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں بتایا کہ ایران کے پیغامات اور شرائط، ثالثین کے ذریعے، صراحت کے ساتھ فریق مقابل تک پہنچائی جاچکی ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ دشمن کو اچھی طرح معلوم ہے کہ فریب اور یک طرفہ تسلط کے راستے بند ہیں اور جب تک، ایران کی شرائط پوری نہ کی جائیں، ملت ایران کے برحق حقوق باضابطہ تسلیم نہ کئے جائيں اورامریکی  اپنے عہدوپیمان پر عمل نہ کریں، اس وقت تک پہلے والی حالت کی بحالی اور آبنائے ہرمزکا کھلنا ممکن نہیں ہے۔

 اسپیکرڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ آج مغربی ایشیا میں پرانا امریکی نظام ختم ہوچکا ہے اوریہ علاقائی ممالک ہیں جنہیں نیا نظم و ضبط نافذ کرنا ہے۔  

انھوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے تاریخی عزم وارادے، شجاع اور دلیر کمانڈروں کی تدابیراور کالجوں، یونیورسٹیوں نیز اعلی دینی تعلیم کے مراکزمیں زیر تعلیم طلبا کے امید افزا افکار سے ثابت کردیں گے کہ مستقبل کا راستہ، کسی التماس سے نہیں، بلکہ منطق، شجاعت اور مجاہدت سے طے ہوگا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *