پاکستان کے وزیر داخلہ کا دورہ مکمل طور پر دو طرفہ ہے، پیغام رسانی کے لیے نہیں: ترجمان وزارت خارجہ

esmail-bughael1785145993-0

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ مکمل طور پر دو طرفہ بات چیت کے دائرہ کار میں ہو گا اور ممکنہ طور پر اقتصادی معاملات سے متعلق وزیروں میں سے ایک بھی ان کے ہمراہ تہران آئيں گے۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ایران وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی وزیر داخلہ کے مجوزہ دورہ تہران کے مقاصد اور امریکہ کی جانب سے کسی خاص پیغام کی منتقلی کے امکان کے بارے میں قیاس آرائیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ” پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں جن میں روز بروز فروغ آرہا ہے اور خاص طور سے گزشتہ چند مہینوں میں  تمام شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ اچھی ہمسائیگی کی حکمت عملی کے تحت ہماری پالیسی یہ کہ تمامتر ثقافتی، تاریخی اور مشترکہ رشتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے۔

انہوں نے اس تاثر کر مسترد کرتے ہوئے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا مجوزہ دورہ کسی تازہ اقدام یا خصوصی پیغام کا حامل ہوگا کہا کہ ” پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ مکمل طور پر دو طرفہ بات چیت کے دائرہ کار میں ہو گا اور ممکنہ طور پر اقتصادی معاملات سے متعلق ایک وزیر بھی ان کے ہمراہ تہران آئيں گے۔”

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کو آگے بڑھانا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ثالثی کرنے والے ایک فریق کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے اس موقع پر علاقائی مسائل کو اٹھانا فطری بات ہے لیکن فی الحال ایسی کوئی بات نہیں کہ پاکستان کے وزیر داخلہ امریکہ کی طرف سے کوئی خاص پیغام یا منصوبہ لیکر آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *