ٹیلی گراف: ایران نے ثابت کر دیا کہ وہ امریکا کو مشرق وسطی سے ہٹا سکتا ہے

173113312

برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ایک تجزیے میں مغربی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کی کمزوری کا ذکرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو مشرق وسطی سے ہٹا سکتا ہے اور خلیج فارس میں اس کے عرب اتحادیوں کے سیکیورٹی توازن کو بدل سکتا ہے۔

ٹیلی گراف کے تجزیہ کار ڈینیئل ڈی پیٹریس نے "ایران ثابت کر رہا  ہے کہ وہ امریکا کو مشرق وسطی سے باہر نکال سکتا ہے” کے عنوان سے مضمون میں لکھا کہ وہ فوجی اڈے جو واشنگٹن نے گزشتہ دہائیوں میں دفاع کے مقصد سے قائم کیے تھے، اب خود کمزور اہداف بن گئے ہیں۔

ٹیلی گراف کے مطابق، اگر امریکی کارروائی منصوبے کے مطابق ہوتی تو ایران اب تک واشنگٹن کی مطلوبہ معاہدے کو قبول کر چکا ہوتا، آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت بغیر رکاوٹ کے جاری رہتی اور سعودی عرب کی مشرق سے مغرب کی مرکزی پائپ لائن فعال رہتی۔

اخبار نے امریکی کانگریس کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ ایران کے خلاف جنگ پر اب تک امریکی ٹیکس دہندگان کے 38 بلین ڈالر خرچ ہو چکے ہیں اور کارروائی کے دائرے کے مطابق یہ ماہانہ 3 بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کے اندازے کے مطابق خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی سینکڑوں عمارتیں اور ڈھانچے یا تباہ ہو چکے ہیں۔

ٹیلی گراف نے لکھا کہ سیٹلائٹ تصاویرنقصانات کی قابل ذکر سطح ظاہر کرتی ہیں۔

اخبار کے مطابق، مادی نقصانات سے زیادہ اہم مشرق وسطی میں امریکی فوجی صف آرائی کے لیے ان  تبدلییوں کے اسٹریٹجک نتائج ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران واشنگٹن کی فوجی پالیسی کے بنیادی مفروضے پر سات ماہ سے کم عرصے میں سوالیہ نشان لگ  گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے