یمن، میں عدن کے مشرق میں سمندر میں سیکوریٹی حادثہ
برطانوی سمندری تجارت کی تنظیم UKMTO نے جمعرات کی رات اعلان کیا ہے کہ اسے یمن میں عدن کے مشرق میں 75 میل کے فاصلے پر ایک حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
یو کے ایم ٹی او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب کی سمت جانے والے ایک تیل بردار جہاز نے رپورٹ دی ہے کہ ایک موٹر بوٹ نے اس کا تعاقب کیا اور جہاز کی راہ روکنے کی کوشش کی۔
اس تنظيم نے مزید بتایا: حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جہازوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط سے سفر کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع برطانوی سمندری تجارت کی تنظیم کو دیں۔