ایران کے خلاف اقتصادی جنگ میں بھی امریکا کی شکست کا اعلان

173066499

 صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کو جس طرح فوجی جنگ میں شکست ہوئی ہے اسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی شکست ہوگی

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج وزیر خزانہ سید علی مدنی، مرکزی بینک کے گورنر عبدالرضا ہمتی اور اقتصادیات کے یونیورسٹی پروفیسروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ہم مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکا کے اقتصادی دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔

 امریکا کی جانب سے ایران کےخلاف اقتصادی جنگ کے اعلان کے بعد، مرکزی بینک میں ہونے والی اس میٹنگ میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم استقامت وپائیداری جاری رکھیں گے اور جس طرح امریکا کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور جنگ میں شکست ہوئی ہے اࣳسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی شکست ہوگی۔  

تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں موجودہ حالات میں ملک کی اقتصادی، مالیاتی اور زرمبادلہ سے متعلق پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ماہرین اقتصادیات نے امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے، تجاویز پیش کیں۔

صدر ایران نے اس میٹنگ میں عوام کے ساتھ صراحت اور صداقت کے ساتھ گفتگو کرنے نیز اقتصادی مسائل شفافیت کے ساتھ بیان کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انھوں  نے کہا کہ ہم مذاکرات اور تفاہم کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں لیکن اقتصادی دباؤ کا جس طرح اب تک ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، اࣳسی طرح استقامت وپائیداری جاری رکھیں گے۔

 صدرمملکت نے کہا کہ ہمارے اقتصادی اداروں نے اقتصادی جنگ کے مقابلے کی پیش بندی اور تیاری کررکھی ہے اور جس طرح فوجی جنگ میں، ہماری مسلح افواج کی شجاعت اور عوام کی حمایت سے امریکا کو شکست ہوئی اور وہ اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہ کرسکا، اࣳسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی اࣳس کو شکست کا ہی سامنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے