خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کا اجلاس موخرہوگیا

173104653

 عمان میں مجوزہ خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کا اجلاس آج نہیں ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ خلیج فارس کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ خلیج فارس کے بعض ساحلی ملکوں کی درخواست پر، وزرائے خارجہ کا عمان اجلاس موخر کردیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ ایران، عراق اور خلیج فارس کے دیگر بعض  عرب ملکوں کے وزرائےخارجہ کا اجلاس پیر کو عمان میں ہونے والا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ خلیج فارس کے ڈائکٹرجنرل  محمد علی بک نے بتایا ہے کہ خلیج فارس کے بعض ملکوں کی درخواست پر، اجلاس موخر کرنے کا فیصلہ ایران اور عمان نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایران اور عمان باہمی مشاورت سے اجلاس کی آئندہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے