خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کا اجلاس موخرہوگیا
عمان میں مجوزہ خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کا اجلاس آج نہیں ہوگا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ خلیج فارس کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ خلیج فارس کے بعض ساحلی ملکوں کی درخواست پر، وزرائے خارجہ کا عمان اجلاس موخر کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران، عراق اور خلیج فارس کے دیگر بعض عرب ملکوں کے وزرائےخارجہ کا اجلاس پیر کو عمان میں ہونے والا تھا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ خلیج فارس کے ڈائکٹرجنرل محمد علی بک نے بتایا ہے کہ خلیج فارس کے بعض ملکوں کی درخواست پر، اجلاس موخر کرنے کا فیصلہ ایران اور عمان نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران اور عمان باہمی مشاورت سے اجلاس کی آئندہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔