باب المندب کے قریب عسکری صورتحال میں تبدیلی کے اثرات سوئز کینال تک پہنچ سکتے ہیں: صدر یمنی صدارتی لیڈر شپ کونسل
یمن صدارتی لیڈر شپ کونسل کے صدر رشاد علیمی نے کہا ہے کہ باب المندب کے قریب عسکری صورتحال میں تبدیلی کے اثرات سوئز کینال تک جاسکتے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ باب المندب کے اطراف موجودہ عسکری صورتحال عالمی تجارت پر اثرانداز ہوسکتی ہے، انہوں نے یمن کی ساحلی علاقوں کے تحفظ کو یمن سمیت عرب اور بین الاقوامی ذمہ داری قرار دیا۔