جنوبی لبنان اور اسرائیلی جارحیت
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے ایک گاؤں پر دو فضائی حملے کیے جس میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ایک حملہ رہائشی عمارت پر کیا گیا جس میں 2 بچوں اور4 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اس واقعے میں 3 بچوں اور ایک پیرا میڈک سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسرا حملہ گاؤں میں ایک کار پر کیا گیا جس میں ‘لبنانی اسلامک رسالہ اسکاؤٹ ایسوسی ایشن’ سے وابستہ ایک پیرا میڈک جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں نباتیہ میں لائیوکوریج کے دوران صحافی کے نزدیک میزائل حملہ ہوا جس دوران رپورٹر اور کیمرہ مین زخمی ہوگئے۔