امریکی بدعہدی / ایران نے مذاکرات معطل کردیئے

photo_2026-06-07_00-04-04.jpg

قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ تکنیکی مذاکرات حالات کے سازگار ہونے اور تاریخ نیز جگہ کا تعین ہونے کے بعد ہوں گے اوررواں ہفتے میں ان مذکرات کا کوئی پروگرام طے نہیں ہوا ہے۔

 ایران کے سینیئر مذاکرات کار کاظم غریب آبادی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ہفتے ورکنگ گروہوں کی تکنیکی نشست کا کوئی پروگرام  طے نہیں ہوا ہے۔

 ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ معمول کے مطابق، فریق مقابل کی جانب سے مفاہمت کی پابندی اور دیگر امور پر قطر کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے لیکن بعض میڈیا ذرائع کی اس خبر کی کہ تکنیکی مذاکرات دوحہ میں ہوں گے،  تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

 انہوں نے کہا کہ  تکنیکی مذکرات کا پہلا دور، حالات کے سازگار ہونے اور تاریخ اور جگہ پر اتفاق ہونے کے بعد، انجام پائے گا اور اس سلسلے میں، ثالث ملکوں کے توسط سے مشاورت جاری ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے