لبنان اور غاصب صیہونی حکومت معاہدہ سازش ہے : انصاراللہ

Ansar_Allah_Flag.svg

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے لبنان اور غاصب اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کو استقامت کو ختم کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح نےاس بات پر زور دیا کہ لبنانی اور غاصب اسرائیلی حکومت کے درمیان معاہدہ جنوبی لبنان کے خلاف سازش اور استقامت کو تباہ کرنے کے لیے ایک گٹھ جوڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اس معاہدے کا سب سے خطرناک پہلو جنگ کو لبنان منتقل کرنے میں اسرائیل کی کامیابی ہے اور اس معاہدے کا نتیجہ دو صورتوں میں سے ایک ہو گا؛ لبنان میں تباہ کن خانہ جنگی یا صیہونیوں کا لبنان پر براہ راست قبضہ۔ اس لیے لبنانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس کٹھ پتلی حکومت کو کسی بھی ممکنہ طریقے سے گرادیں۔”

اس سے پہلے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اپنے مختصر پیغام میں امریکہ کی ثالثی میں لبنان اور غاصب اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو فتنہ قرار دیا تھا۔ 

اطلاعات کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے تک لبنان کے اس علاقے کو خالی نہیں کرے گا جسے وہ یلو سیکورٹی زون کہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے