صہیونیت ترکی کے لیے خطرہ ہے: اردوغان
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے صہیونیت کو پوری ترک قوم کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا، صہیونیت کا مقابلہ ترکی کے وجود اور بقا کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ نسل کشی، قبضہ گیری اور توسیع پسندانہ عزائم پر مبنی صہیونی نظریہ صرف ان کی ذات اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AK Party) کے خلاف نہیں بلکہ پورے ترک عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔
صدر اردوغان نے ہفتے کے روز شمال مغربی ترکی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم صہیونیت کا مقابلہ کرتے ہیں تو یہ جدوجہد اپنی ذات یا کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنی ریاست اور پوری قوم کی بقا کے لیے کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی توسیع پسندانہ سوچ ترکی کی سلامتی، مستقبل اور قومی وجود کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اس لیے اس نظریے کا مقابلہ کرنا قومی سلامتی کا بنیادی تقاضا ہے۔