عاشور استقامت، ایثار و فداکاری کی تاریخ: شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے عاشورائے حسینی کو تسلط پسندی کے مقابلے میں استقامت و پائیداری اورایثآر و فداکاری کی تاریخی علامت قرار دیا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے یومِ عاشور کے جلوس کے اختتام پر سوگواران حسینی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں انقلاب عاشورا کے اعتقادی اور سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انھوں نے کہا کہ عاشورائے حسینی اور عزاداری میں لوگوں کی وسیع شرکت ان کی سماجی اور ثقافتی پائیداری کی علامت ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے سامنے حملے روک دینے اور سرزمین لبنان سے نکل جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمی یادداشت کو امریکہ اور اسرائیل کی شکست کے سرکاری اعلان سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایران اس وقت اپنے اور علاقے کے لئے نیا مستقبل رقم کررہا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم نے کربلائی ثقافت پر استوار اپنے موقف اورعوام کی پائیداری سے جارحیت روک دی اور امریکی و صیہونی منصوبوں کو ناکام بنا کر نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔