میدان جنگ کا مکمل کنٹرول حزب اللہ لبنان کے ہاتھ میں ہے، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

1-.jpg

1-.jpg

قابض اسرائیلی رژیم کے عبری چینل آئی 24 نیوز (i24NEWS) نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے میدان میں انیشی ایٹو اب بھی لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے پاس ہی ہے نیز لبنانی مزاحمت کی جانب سے ڈرون طیاروں کا استعمال اسرائیلی فوج کے لئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ اس رپورٹ میں اسرائیلی چینل کے فوجی ماہر کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان تاریخ میں پہلی بار؛ ان ڈرون طیاروں کو شمالی بستیوں اور مقبوضہ علاقوں کے اندر واقع حساس صیہونی اہداف کے خلاف بڑے پیمانے پر استعمال کر رہی ہے۔

اس بارے صیہونی چینل کے نامہ نگار نے کہا کہ گذشتہ ویک اینڈ کے دوران صیہونی فورسز کے خلاف ایسے 3 "واقعات” پیش آئے ہیں کہ جنہوں نے اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے لئے "انتہائی تشویش” پیدا کر دی ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی رژیم کے آرمی چینل کان کے عسکری ماہر کا بھی کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں دھماکہ خیز ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے سے متعلق اسرائیلی فوجیوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے، فوجیوں کے انفرادی ہتھیاروں پر اسمارٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ اسرائیلی ماہر نے بتایا کہ اس خبر کی تصدیق اسرائیلی فوج کی زمینی افواج کے اہلکاروں نے کر دی ہے۔ آئی24 کے ماہر کا کہنا تھا کہ یہ کیمرے مکمل طور پر نئے نہیں بلکہ اسرائیلی فوج نے قبل ازیں بھی ان کیمروں کو استعمال کیا تھا خاص طور پر خصوصی فورسز نے کہ جنہیں یہ کیمرے محدود بنیادوں پر فراہم کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے