خطے میں کشیدگی کو کمرنے کی ضرورت ہے، قطر و سعودی عرب

1-.jpg

1-.jpg

قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملکی وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بیان کے مطابق محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور فیصل بن فرحان نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ قطر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ثالثی کی کوششوں کا تمام فریقوں کی جانب سے مثبت جواب دیئے جانے اور ایک پائیدار معاہدے تک پہنچنے نیز کشیدگی کو دوبارہ بڑھنے سے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس دوران فریقین نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی لانے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے