شام پر اسرائیلی حملے

2.jpg

2.jpg

شام کے جنوب مغربی صوبہ قنیطرہ کے مقامی ذرائع نے روسیا الیوم کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام اس صوبے کے جنوبی مضافات میں تل الاحمر الشرقی کے اطراف کے علاقے کو 8 سے زیادہ سنگین بموں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے کھلے علاقوں کے ساتھ ساتھ تل الاحمر الشرقی کے قریب واقع سابق فوجی اڈوں پر بھی انجام پائے جس سے آس پاس کے دسیوں دیہاتوں اور قصبوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں واضح طور پر سنی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں انجام پانے والی اسرائیلی جنگی طیاروں کی نیچی پروازیں بھی شامی شہریوں میں تناؤ اور تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں جبکہ اس پورے علاقے پر چھائے ہنگامی حالات کے باعث ان حملوں سے ہونے والے مالی و جانی نقصان کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے