آبنائے ہرمز میں چینی آئل ٹینکر پر حملے کی ایران کیجانب سے تردید

2.jpg

2.jpg

آبنائے ہرمز میں ایک چینی ٹینکر کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بعض غیر مصدقہ اطلاعات کی اشاعت پر چین میں تعینات ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے واضح بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے میں ایرانی افواج کے کسی بھی کردار کی تردید کی ہے۔ اپنے بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چینی آئل ٹینکر پر حملہ ایرانی فورسز نے نہیں کیا، بیجنگ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ اس طرح کے دعووں کی، مخصوص سیاسی مقاصد کے لئے اشاعت کی جا رہی ہے۔ عبد الرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ یہ دعوے کہ چینی آئل ٹینکر کو ہماری افواج نے نشانہ بنایا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے حالیہ دورہ بیجنگ کی کامیابیوں کو کمزور بنانے اور ان پر پردہ ڈالنے کے مقصد سے ڈیزائن اور شائع کئے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے