ہم ایران کیخلاف "فریڈم پراجیکٹ” میں امریکہ کی مدد نہیں کرینگے، سعودی عرب

2.jpg

2.jpg

امریکی چینل NBC نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی منصوبے "’پروجیکٹ فریڈم” کے لئے امریکہ کو لاجسٹک و اسٹریٹجک مدد فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے این بی سی نے کہا کہ ریاض نے واشنگٹن کو "پروجیکٹ فریڈم” کے لئے اپنے فوجی اڈے اور فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو گزرنے میں مدد” کے امریکی منصوبے سے اچانک ہی ٹرمپ کی دستبرداری، عین اس وقت وقوع پذیر ہوئی کہ جب خلیج فارس میں ایک اہم امریکی اتحادی (سعودی عرب) نے اس آپریشن کے لئے امریکی فوج کو اپنی سرزمین میں واقع امریکی فوجی اڈوں اور اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔ امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے این بی سی نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اتوار کے روز پراجیکٹ فریڈم کا اعلان کر کے اپنے خلیجی اتحادیوں کو حیران کر دیا تھا جس پر سعودی قیادت ناراض ہو گئی جس کے جواب میں ریاض نے واشنگٹن کو مطلع کیا کہ وہ امریکی فوج کو شہزادہ سلطان ایئر بیس سے پرواز کرنے یا سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے