حزب اللہ لبنان کا اسرائیلی ہیلی کاپٹر پر حملہ

2.jpg

2.jpg

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج جاری ہونے والے اپنے بیان نمبر 10 میں اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لئے نیز قابض صہیونی دشمن کی جانب سے جنگ بندی معاہدے اور لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں؛ اسلامی مزاحمت کے ساتھ منسلک مجاہدین نے آج 13:35 پر جنوبی لبنان کے البیاضہ نامی علاقے کی فضائی حدود میں قابض صیہونی دشمن کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ یہ حملہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل کے ذریعے کیا گیا جس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو قطعی طور پر نشانہ بنایا۔

قبل ازیں عرب چینل المنار نے اطلاع دی تھی کہ مزاحمت اسلامی لبنان نے البیاضہ کے علاقے میں ہی متعدد اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک اجتماع کو میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح القوزح نامی علاقے میں انجام پانے والی ایک دوسری مزاحمتی کارروائی میں لبنانی مجاہدین نے معروف اسرائیلی ٹینک "میرکاوا” کو خودکش ڈرون سے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا نیز 2 دیگر مزاحمتی کارروائیوں میں بھی اسرائیلی فوج کے 2 عدد D9 بکتر بند بلڈوزروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ یہ دونوں حملے بھی خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے انجام پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے