پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا اعلان
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کے بعد 265 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کے بعد 263 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
