بانی پاکستان کی پوری زندگی ایک باوقار اور مہذب قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، حلیم عادل شیخ

n01255543-b.jpg

n01255543-b.jpg

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، سینئر نائب صدر فہیم خان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس سیکریٹریٹ کراچی پر قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بابائے قوم کے یومِ پیدائش پر وہ پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی پوری زندگی ایک باوقار اور مہذب قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قائداعظم کی تعلیمات اور فرمودات کی اہمیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور بانیانِ پاکستان کے دیے گئے اسباق کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اس وقت عمران خان واحد لیڈر ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح کے نظریے پر چل رہے ہیں، ہمیں قائد کے اصولوں کے مطابق قانون اور آئین پر عملدرآمد کے ذریعے معاشی استحکام کے خواب کو پورا کرنا ہوگا، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے دیے گئے اصولوں کے بغیر ہم ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتے۔ قائداعظم نے پاکستان بنایا اور عمران خان پاکستان کو بچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے