پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور لبنان سے یکجہتی کا اظہار کیا

IMG_20250606_195857_122.jpg

IMG_20250606_195857_122.jpg

پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور لبنان سے یکجہتی کا اظہار کیا

🔻حکومت پاکستان نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقوں پر جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونیوں کو فوری طور پر جوابدہ بنایا جائے اور اس مشکل وقت میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

🔻دفتر خارجہ پاکستان نے آج (جمعہ) ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے:
"پاکستان حکومت، بیروت کے نواحی علاقوں اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔”

🔻بیان میں مزید کہا گیا:
"عید قربان سے قبل کی گئی یہ نئی اسرائیلی جارحیت، بین الاقوامی قوانین، لبنان کی خودمختاری، اور نومبر 2024 (7 آذر 1403) کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔”

🔻وزارت خارجہ پاکستان نے زور دیا کہ:
"طاقت کے اندھا دھند استعمال سے نہ صرف عام شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں بلکہ یہ علاقائی عدم استحکام میں اضافے اور پائیدار امن کی کوششوں کو بھی کمزور کرتا ہے۔ پاکستان اس مشکل وقت میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔”

🔻اسلام آباد نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور جنگ بندی کے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ:
"فوری طور پر اسرائیلی قابض افواج کو جوابدہ بنائیں اور صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔”

🔻یاد رہے کہ لبنانی میڈیا نے جمعرات کی شب اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی بیروت پر حملہ کیا اور مسجد القائم کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے