امریکہ طالبان خفیہ امداد
امراللہ صالح، افغانستان کی سابق حکومت میں نائب صدر، نے ڈونلڈ ٹرمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو نقصان پہنچانے والا واحد مؤثر اقدام یہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے ہر ہفتے دی جانے والی 40 سے 60 ملین ڈالر کی ادائیگیوں کو بند کیا جائے۔
▪️انہوں نے طالبان کے رہنماؤں پر سفری پابندیوں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ طالبان کو دی جانے والی "خفیہ امداد” بند کی جائے، کیونکہ یہ امداد ان نعروں اور اقدار کے خلاف ہے جن کا امریکہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ان کا دفاع کرتا ہے۔
▪️اس سے قبل بھی امراللہ صالح نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ طالبان کو چار اقسام کی "خفیہ امداد” فراہم کر رہا ہے:
- نقد رقم کی ہفتہ وار منتقلی
- کرنسی کی طباعت (پرنٹنگ)
- پاسپورٹس کی طباعت
- ورلڈ بینک کے کچھ منصوبوں کی محدود بحالی
