بھارتی فورسز نے کلگام میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

n01206744-b.jpg

n01206744-b.jpg

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں آج ایک 22 سالہ کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے امتیاز احمد ماگرے نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے مزگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار دیں۔ فوجیوں نے بعد ازاں نوجوان کی لاش نالے میں پھینک دی۔ شہید کی لاش ضلع کے علاقے اڈبل وٹو میں نالے سے برآمد ہوئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امتیاز ماگرے مزدوری کا کام کرتا تھا۔ بھارتی پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ امتیاز احمد ماگرے کو جنگل میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان نے نالے میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔تاہم مقامی لوگوں نے فورسز کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں نے امتیاز احمد کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے