پی ٹی آئی کے ہزاروں طرفداروں کا مظاہرہ، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

171382426.jpg

171382426.jpg

سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہزاروں طرفداروں نے سڑکوں پر نکل کر جیل سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا

اتوارکو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہزاروں طرفداروں نے بھی شرکت کی اور جیل سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی یہ پہلی ریلی تھی جوسخت سیکورٹی کے تحت منعقد ہوئی ۔

پاکستان کے سیکورٹی دستوں نے ریلی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے عمران خان کے طرفداروں کے اجتماع کی جگہ کو بڑے بڑے کنٹینرلگا کے چاروں طرف سے بند کردیا تھا۔

پاکستان کے نیوز چینلوں نے بھی بتایا ہے کہ پولیس نے آج ریلی کی جگہ سے کئی کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔

پاکستان کے ٹی وی چینلوں نے رپورٹ دی ہے کہ اسلام آباد میں داخل ہونے کے سارے راسے بند کردیئے جانے اور سخت سیکورٹی کے باوجود ہزاروں افراد ریلی کی جگہ پہنچ گئے اور اس میں شریک ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر ریلی میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں دھڑا عمران خان کی مقبولیت سے وحشت زدہ ہے۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریلی کے شرکا اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں مظاہرین کے ساتھ ہی بہت سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے بہت سے لیڈران جیل میں بند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے