بحیرہ احمر میں یمن کی تین فوجی کارروائیاں

170991534-1.jpg

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکا کے دو جنگی جہازوں سمیت تین بحری جہازوں پر یمنی افواج کے حملے کی خبردی ہے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا ہے کہ یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں ایک دن میں تین کارروائیاں انجام دی ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک بحری جہاز CONSTSHIP ON مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی کی خلاف ورزی کررہا تھا کہ اس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک امریکی جنگی جہاز "کول” کو خلیج عدن میں کا میاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ امریکا کے ایک اور جنگی بحری جہاز "لابون” پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا۔

یحیی سریع نے بتایا کہ ان دونوں جنگی بحری جہازوں پر اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ ہمارے آپریشنل زون کو عبور کرکے، اسرائیلی دشمن کی مدد کے لئے بحیرہ احمر کے شمال کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا کے یہ دنوں بحری جہاز ہمارے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کی حمایت میں سمندری آپریشنل زون میں امریکا کی ہر قسم کی فوجی نقل و حرکت دشمنانہ اقدام شمار ہوتی ہے بنابریں ہم ایسی حرکت کرنے والے کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ جب تک غزہ پر حملوں کا سلسلہ بند نہیں ہوجاتا اور فلسطینیوں کا محاصرہ پوری طرح ختم نہیں ہوجاتا، اس وقت تک بحیرہ احمر میں ہماری فوجی کارروائياں جاری رہیں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے