ارشد ندیم! پاکستان کے میڈل کی واحد امید
پیرس اولمپکس میں پاکستان کی آخری امید اولمپئین ارشد ندیم آج (جمعرات) جیولین تھرو کے ایونٹ میں میڈل کیلئے میدان میں اتریں گے۔
ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے شیڈول ہے، جس میں دفاعی چیمپئین بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس صف آرا ہوں گے، سر فہرست نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے۔
فائنل میں قسمت آزمائی کرنے والے ترتیب وار ایتھلیٹس میں اینڈرسن پیٹر (جرمنی) 88.63 میٹرز، جولیان ویبر (جرمنی) 87.76 میٹرز، جولیس یوگو 85.97 (کینیا) میٹرز، لوئز ماریکو ڈی ڈی سلوا (برازیل) 85.9 میٹرز، جیکب واڈولیچ (چیک) 85.63 میٹرز، ٹونی کیرانینٹ (فن لینڈ) 85.27 میٹرز، اینڈرسن مردارے 84.13 (مولڈوا) میٹرز، اولیورہیلن ڈیرو (فن لینڈ) 83.81 میٹرز، کیشورن والکوٹ(ٹرن باگو) 83.02 میٹرز، ایل ایٹیلاٹالو(فن لینڈ) 82.91 میٹرز شامل ہیں۔
