‘میری توجہ پاکستان کو بڑی ٹیسٹ ٹیموں کیخلاف سیریز جتوانا ہے’
قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان آنا بہترین تجربہ ہے، ٹیم کی کوچنگ کیلئے بیتاب ہوں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نئے کوچ جیسن گلسپی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ہاں کرنے سے قبل سابق کرکٹر شان ٹیٹ اور دیگر سے رابطہ کیا جس پر مثبت رپورٹ ملی۔
انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ ٹیسٹ ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف جیت دلوانے پر ہوگی، پاکستان شاہینز کیساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا تھا، ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔
