پوتین: تہران ماسکو روابط  دو جانبہ روابط رئیسی کے کامیاب اقدامات کی حفاظت کریں گے

171192194.jpg

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سن پیٹرز برگ میں میڈیا ہاؤسز کے سربراہوں کے ساتھ نشست میں ارنا کے ایم ڈی علی نادری کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ شہید رئیسی نے تہران ماسکو روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے دور صدارت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی ہم حفاظت کریں گے۔   سن پیٹرز برگ میں میڈیا ہاؤسز کے سربراہوں کے ساتھ روسی صدر کی خصوصی نشست میں ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی نادری نے کہا کہ ایرانی عوام صدر، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر سوگوار ہیں۔ آپ نے اپنے پیغام تعزیت میں باہمی روابط کے فروغ کے لئے شہید رئیسی کی سیاست کا حوالہ دیا تھا۔ اس پالیسی کو رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ آپ نے اسی طرح دوجانبہ اور علاقائی روابط کے فروغ ميں شہید رئیسی کے کردار کو اسٹریٹیجک قرار دیا ہے۔

ارنا کے ایم ڈی علی نادری نے اس کے بعد روسی صدر پوتین سے سوال کیا کہ آپ کی حکومت نے ایران کے ساتھ روابط کی اسٹریٹیجک سطح بڑھانے کے لئے کیا اقدامات انجام دیئے ہیں اور تہران ماسکو روابط کا مستقبل آپ کی نگاہ میں کیسا ہے؟

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں باہمی تعاون بڑھا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے صدر رئیسی سے بہت اچھے روابط تھے ۔ وہ قابل بھروسہ شریک اور ماہر سیاستداں تھے اور ان میں بزلہ سنجی بھی پائی جاتی تھی۔

صدر پوتین نے کہا کہ جناب رئیسی کے زمانے میں جو سمجھوتے ہوئے ہیں ان کو فروغ دے رہے ہیں اور باہمی روابط میں صحیح راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جناب رئیسی نے اس سلسلے میں بہت نمایاں کردار ادا کیا ہے۔  روسی صدر نے کہا کہ ایران اس وقت بہت اچھی اور مستحکم پوزیشن میں ہے۔

سن پیٹرز برگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے اجلاس میں سماجی، ثقافتی اور ابلاغیاتی شعبوں کے پروگرام بھی شامل ہیں ۔

سن پیٹرزبرگ میں اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بدھ کو روسی صدر کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کے سربراہوں کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی نادری بھی روسی صدر کی دعوت پر بین الاقوامی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے سن پیٹرز برگ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے