سابق اسرائیلی وزير جنگ: نتن یاہو نے اسرائیل کی بین الاقوامی حمایت نابود کردی

170778367.jpg

صیہونی حکومت کے سابق وزير جنگ اوگدر لیبر مین نے نتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیل کی بین الاقوامی حمایت نابود کردی۔لیبر مین نے صیہونی روزنامے ” اسرائیلی ہیوم” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو اسرائیل کی وار کونسل کو غلط راستے پر لے جارہے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس کسی بھی چیز کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

سابق صیہونی وزير جنگ اوگدر لیبر مین نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جو بھی کررہی ہے اس کا مقصد اقتدار میں باقی رہنا ہے۔انھوں نے جنگ کے حوالے سے نتن یاہو کی پالیسیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ حماس، یحیی السنوار اور اس گروہ کے دیگر لیڈران سرنگ کے اندر سے ، نتن یاہو سے بہتر جنگ چلا رہے ہیں۔ لیبر مین نے کہا کہ ہمیں اپنے فوجیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

سابق صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ جنگ کو سات ماہ گزرگئے لیکن نتین امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی بے تحاشہ امداد کے باوجود غزہ میں اپنے اہداف حاصل نہ کرسکے۔یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے استقامتی فلسطینی محاذ کے مقابلے میں اپنی ہزیمت کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے، عام فلسطینیوں کا قتل عام شروع کیا اور اب تک 35 ہزار سے زائد عام فلسطینی شہریوں کو شہید اور 78 ہزار 727 کو زخمی کرچکی ہے جن میں 72 فیصد عورتیں اور بچے ہیں ۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے