عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں

2638104-mohammadamir-1715143571-908-640x480.jpg

لاہور: محمد عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے پیسر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہونے پر بہت خوش ہوں،4 سال بعد گرین شرٹ زیب تن کرنے کا احساس لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا.

انہوں نے کہا کہ میں اپنا ادھورا مشن مکمل کرنا چاہتا ہوں، فی الوقت ایک ہی مقصد ورلڈکپ جیتنا ہے، بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے