محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

2636804-mohsinnaqvistadiums-1714808665-614-640x480.jpg

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں تین بڑے اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل ا سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹس کے انعقاد میں ایک سال سے کم وقت رہ گیا ہے، کام میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے