چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت پھر پاکستان نہ آنے کے بہانے تلاش کرنے لگا

2626787-pakvind-1712389514-480-640x480.jpg

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر کا بیان سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر سے سوال کیا گیا کہ 2025 آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے کیا بھارت کی ٹیم پاکستان جائے گی؟ جس انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھے گا۔

کھیل میں سیاسی بیان دیتے ہوئے بھارتی منسٹر انوراگ ٹھاکر نے الزام عائد کیا کہ جب میں بی سی سی آئی کا سربراہ تھا تو میرا موقف صاف تھا کہ دو چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ آپ ہندوستان میں دہشت گردی پھیلائیں، گولیاں چلائیں، بم نصب کرنے کی کوشش کریں اور پھر کرکٹ کھیلنے کی بات کریں، پہلے گولیاں چلانا بند کریں اور دہشت گردی بند کریں پھر اسٹیڈیم آباد ہوجائیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے