اسرائیل کو بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، ایران

2625254-iranpresidentthreatisrael-1712043164-393-640x480.jpg

دمشق: شام کے دارالحکومت میں ایران کے سفارت خانے پر گزشتہ روز اسرائیل کی بمباری میں پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم آج کمانڈر سمیت 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں اس کے دو سینیر کمانڈرز سمیت 7 ارکان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بھی ظاہر کردی گئی۔ہلاک ہونے والوں میں شام اور لبنان میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب بریگیڈیئر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی کے علاوہ حسین امان اللہ، مہدی جلالاتی، محسن صداقت، اور علی آغا بابائی شامل ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے