فلسطینی وزیرِاعظم سے سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

110-254-768x403.jpg

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا فلسطینی وزیرِ اعظم سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ سعودی و فلسطینی رہنماؤں نے غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ سعودی وزیر نے فلسطینی وزیرِ اعظم کے لیے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران فلسطینی عوام کی مشکل حالات میں خدمت کرنے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے