پاکستان کرکٹ میں ’’سرپرائزز‘‘ کی روایت برقرار

2624510-pakistanteam-1711868255-589-640x480.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم میں حیران کن تبدیلیاں پہلی بار نہیں ہوئیں، غیر متوقع تبدیلیوں اور کارکردگی کے باعث گرین شرٹس کو کھیل کے میدانوں پر ’’اَن پریڈکٹیبل‘‘ کا لقب دیا جاتا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، سب سے بڑی تبدیلی کپتان کی رہی! پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کی جگہ ایک مرتبہ پھر بابراعظم کو ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ قیادت کے فرائض سونپ دیئے جبکہ ٹیسٹ میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا۔

سابق مینجمنٹ کے رویے سے ناراض ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور سلیکشن کمیٹی سے نالاں عماد وسیم نے قومی ٹیم میں کم بیک کیا اور ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا، بعدازاں دونوں کرکٹرز کو کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کا حصہ بنایا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے