بابر، رضوان، شاہین اور شاداب میں بہترین کپتان کون؟ سرفراز نے بتادیا

2624204-sarfarazahmed-1711789919-195-640x480.jpg

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے بھی لب کشائی کردی۔مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں سابق کپتان سرفراز احمد سوال کیا گیا کہ بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان میں سے بہترین کپتان کون ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرے گا لیکن جسے بھی قیادت کے فرائض سونپے جائیں اسے پورا وقت ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہا تھا تو تمام کھلاڑیوں نے بہت سپورٹ کیا، فلیڈ میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے کہ کچھ تلخ الفاظ نکلے لیکن کسی نے برا نہیں مانا، میں آج تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی انفرادی کارکردگی نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے