فلسطینیوں کی حمایت میں دشمنوں پر حملوں کا دائرہ مزید بڑھائیں گے، انصاراللہ

2361665.jpg

 

صنعا :-  انصار اللہ کے سربراہ امیر عبدالملک الحوثی نے فلسطینیوں کی حمایت میں دشمنوں پر حملوں کا دائرہ مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہےـ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نےاسرائیل مخالف مقاومتی کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ  کہ غزہ پر جارحیت کے مقابلے میں اب تک اسرائیل کے خلاف 479 میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ہیں اور وہ مستقبل میں مزید حملے کریں گے۔

انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صہیونی جارحیت کی وجہ سے فلسطین میں صحت کی صورتحال بہت گھمبیر ہے۔ صہیونی حکومت کو غزہ میں کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا ہے اسی لئے وحشیانہ حملے کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کی استقامت سے اسرائیل کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ ایلات بندرگاہ کے بند ہونے سے اسرائیل کی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔بندرگاہ پر کام کرنے والے ملازمین کا نصف حصہ برخاست کیا جاچکا ہے۔ صہیونی وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ انصاراللہ نے گذشتہ ہفتے کے دوران 18 بلیسٹک میزائل اور ڈرون حملے کئے جبکہ حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 479 میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ ہمارے حملے رکوانے کے لئے دباو بڑھارہا ہے لیکن ہم مستقبل میں اس سے بڑے پیمانے پر حملے کریں گے۔ ہم مزید آپشنز پر غور کریں گے۔ نسل کشی  کی حمایت کرنے والوں کو غزہ میں ہونے والا قتل عام اور یمنیوں پر گذشتہ نو سالوں کے دوران ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے ہیں۔ ہم یمنی عوام کے خون اور جان کی حفاظت کریں گے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے