روس: کروکس شہر میں دہشت گردانہ حملہ، 64 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی
روسی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے قریب واقع کروکس کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی میں اب تک ساٹھ سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔
روس کے وزیر صحت میخائیل موراشکو نے کہا ہے کہ کروکس کے کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ایک سو پندرہ افراد کو اسپتال میں داخل کیا گيا ہے کہ جن میں سے پانچ بچے ہیں۔ جبکہ تیس سے زائد افراد کو معمولی علاج کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اب تک ساٹھ سے زيادہ افراد اس دہشت گردانہ حملے میں مارے گئےہيں کہا کہ اس حادثے کے ساٹھ سے زیادہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔