روسی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے قریب واقع کروکس کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی میں اب تک ساٹھ سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔
روس کے وزیر صحت میخائیل موراشکو نے کہا ہے کہ کروکس کے کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ایک سو پندرہ افراد کو اسپتال میں داخل کیا گيا ہے کہ جن میں سے پانچ بچے ہیں۔ جبکہ تیس سے زائد افراد کو معمولی علاج کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اب تک ساٹھ سے زيادہ افراد اس دہشت گردانہ حملے میں مارے گئےہيں کہا کہ اس حادثے کے ساٹھ سے زیادہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
