بابراعظم سے لڑائی؛ شاہین نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی

2615509-pzvlq-1709971188-568-640x480.jpg

قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کیساتھ اپنی لڑائی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کو دیئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو کہا کہ ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ٹیم میٹنگ میں ہم جانتے ہیں کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں۔ بابر اور میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک خاندان کی طرح ہیں جو اپنی چیزیں خود سلجھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ بابراعظم اور میرے درمیان کوئی اختلاف ہے، ہماری لڑائی ہوئی ہو! ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے