خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

2614356-kpk-1709735721-671-640x480.jpg

پشاور: خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں حاجی غلام علی نے پندرہ رکنی کابینہ سے حلف لیا۔تقریب میں آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک تھے۔

حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی، ظاہر شاہ شامل ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیر سید فخر جہان، مزمل اسلم بیرسٹر محمد علی سفی، مشال اعظم اور زاہد چاند زیب ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں کابینہ کے کل ارکان کی تعداد بیس رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزار اور مشیروں کو ایک دو روز میں قلمدان سونپے جائیں گے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے