گوادر بارشوں سے حالات خراب، ریاستی ادارے امداد فراہم کرنے کے بجائے جھوٹے دعوے کررہے ہیں- ماہ رنگ بلوچ

GB5VEiFagAEACE7.jpg

بلوچستان بارشوں سے شدید متاثر گوادر کے باسی تاحال حکومتی امداد کے منتظر ریاستی دعووں کے باوجود شہری مدد کے لئے راہ دیکھتے رہ گئے شہر میں جگہ جگہ پانی موجود مکین پہاڑوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں- ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ گوادر جہاں حکومتی دعووں کے باوجود امدادی کام شروع نہیں ہوسکی وہیں بلوچ تنظیموں نے اپنے مدد آپ کے تحت سیلابی امداد فراہمی کا کام شروع کردیا ہے-

انھوں نے کہاکہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر گوادر شہر میں موجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ گزشتہ دن ہم نے گوادر کے علاقے پشکان کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، گوادر اور اس کے مضافات کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ریاست اور ریاستی ادارے لوگوں کے مدد کرنے کے بجائے مسلسل میڈیا میں جھوٹے وعدے اور غلط بیانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی صورتحال انتہائی خراب ہے جبکہ اگلے ہفتے دوبارہ بارش کا امکان ہے۔ یہاں اس وقت سب سے زیاہ پانی نکالنے والی مشین، میڈیسن اور ہوم شلٹر کی ضرورت ہے۔

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے