پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند

2613868-facebookown-1709653900-212-640x480.jpg

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر اچانک بند ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد سے صارفین دوبارہ لاگ ان نہیں ہو پارہے ہیں۔پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے فیس بک، انسٹاگرام بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پہلے ہی گزشتہ کئی دنوں سے ڈاؤن ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے