بھارت کا جوہری صلاحیت کےحامل میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ

2612477-missileindia-1709385329-883-640x480.jpeg

نئی دہلی: بھارت نے اپنی بحریہ کے لیے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کی لاگت سے جوہری صلاحیت کے حامل ’’برہموس سپرسونگ کروز‘‘ میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت دفاع نے براہموس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے کیے ہیں اور میزائلوں کو بھارتی بحریہ کی جنگی بیڑے اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ یہ معاہدہ ان پانچ بڑے سرمائے کے حصول کے معاہدوں میں شامل ہے جس پر بھارتی وزارت دفاع نے ’’میک ان انڈیا‘‘ اقدام کو مزید فروغ دینے کے لیے دستخط کیے تھے۔وزارت نے کہا کہ پانچ معاہدوں میں مگ 29 طیاروں کے لیے ایرو انجنوں، قریبی ہتھیاروں کا نظام، اور ہائی پاور ریڈار اور ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے شپ بورن برہموس سسٹم کی خریداری شامل ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے