بحیرہ احمر : انصار اللہ کے حملے کے بعد کارگو جہاز ڈوب گیا

Houthi-Ship-attack_WIDE-THUMB-CLEAN-1709112888.jpg

انصار اللہ کے بحیرہ احمر میں کئی ہفتوں سے جاری حملوں کے نتیجے میں اطلاع آئی ہے کہ روبیمار نامی کارگو جہاز مکمل طور پر ڈوب کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس جہاز کو انصار اللہ نے کئی روز پہلے نشانہ بنایا تھا۔تاہم اس کے ڈوبنے کی تصدیق ہفتے کے روز کی گئی ہے۔ روبیمار نامی یہ کارگو جہاز انصار اللہ کے حملوں میں اب تک کا پہلا جہاز سہے جو مکمل طور پر ڈوب کر تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے انصار اللہ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے رد عمل میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں ، اسرائیلی اتحادیوں کے جہاز اور اسرائیل کے لیے نقل و حمل کے لیے بروئے کار جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں تیل سمیت بہت ساری ضروری اشیائے صرف کی ترسیل میں صرف رخنہ نہیں آرہا بلکہ ان اخراجات پر بھی بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔

ہفتے کے روز کارگو اور میری ٹائم سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ اس کارگو کو کئی روز قبل انصار اللہ نے نشانہ بنایا تھا اور کئی دن بعد یہ حتمی طور پر سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنے دن تک یہ جہاز ڈوبنے کے عمل سے گزرتا رہا اور اس کی اطلاع سامنے کیوں نہ آ سکی۔روبیمار کے بیروت میں مقیم مینیجر نے فوری طور پر اس واقعہ پر تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں طوفانی موسم کی وجہ سے جمعہ کو رات گئے روبیمار ڈوب گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے