امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا کسانوں کے حق میں احتجاج

03083647f6112b5.jpg

امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں سکھوں نے بھارت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے آزاد خالصتان کے حق میں نعرے لگائے، ساتھ ہی مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی شہر سان فرانسیسکو میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف نعرے بلند کیے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا بھارتی کسانوں سے انصاف کیا جائے۔اس کےعلاوہ کینیڈا کے شہر وینکور میں بھی سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی بھارتی قونصل خانے کے سامنے مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھائی گئی ۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے