ہالینڈ کے کمانڈوز ” حزب اللہ ” کے ہاتھوں گرفتار

WhatsApp-Image-2024-03-02-at-9.10.57-AM.jpeg

بیروت :- لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ہالینڈ کے فوجی کمانڈوز کو اپنی حراست میں لے لیاـتفصیلات کے مطابق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے فوجی کمانڈوز کے گروپ کو بیروت کے جنوبی مضافات میں موجود حساس علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے

حراست میں لیے گئے افراد مکمل طور پر مسلح اور گاڑیوں کے ساتھ تھے، گرفتاری کے بعد انہیں لبنانی فوج کی انٹیلی جنس کے حوالے کر دیا گیا۔فوجی اہلکاروں نے تسلیم کیا کہ انکا تعلق ڈچ فوج سے ہے اور وہ اس علاقے میں کسی ہنگامی صورت حال میں انخلاء کی مشق کر رہے تھے۔ ڈچ فوجی اہلکاروں سے لبنانی فوج نے پوچھ گچھ کے بعد انہیں فوری طور پر بیروت میں ان کے سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا۔ تاہم، پوچھ گچھ میں انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے "ڈرل” کرنے سے پہلے اپنے سفارت خانے سے رابطہ نہیں کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے