بلوچستان کے بعد سندھ میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت

images-14.jpeg

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل کمپنی نے دریافت کیا ہے۔ ضلع خیرپور میں کنویں سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں سے یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔ نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا جو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت ہوئے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق یہاں سے یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی۔ گیس دریافت کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔ علاوہ ازیں گزشتہ ماہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سونو کنواں نمبر 9 میں کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی۔ ابتدائی نتائج کے دوران کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے